سموگ کےخاتمےکیلئےہنگامی اقدامات کرناہوں گے،شیری رحمان

Oct 30, 2023 | 18:26 PM

ایک نیوز:سابق وفاقی وزیر شیری رحمان کاکہنا ہے کہ لاہوردنیاکےآلودہ ترین شہروں میں فہرست ہے،سموگ کےخاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔

سابق وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے ٹویٹ (ایکس) میں لکھا کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کی 296 شرح کے ساتھ آج بھی لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔ کل لاہور کے کچھ علاقوں میں آلودگی کی شرح 500 سے بھی تجاوز کر گئی تھی۔ سموگ کی یہ شرح انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھاکہ بارشیں نہ ہونے کے بعد آنے والے کئی دن تک لاہور شدید سموگ کی زد میں رہے گا۔ نیشل کلین ایئر پالیسی 2023 پر مکمل عمل درآمد ہی سموگ کا واحد حل ہے۔ صوبائی حکومت کو اس پالیسی کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر طویل مدتی اور سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔ عارضی اور مختصر مدت کے اقدامات سے سموگ کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔
 

مزیدخبریں