سائفر کی کاپی وزارت خارجہ کے حوالے

Oct 30, 2023 | 17:58 PM

ایک نیوز :سائفر گمشدگی کیس میں بڑی پیشرفت، کابینہ ڈویژن میں سیل شدہ سائفر پیغام کی کاپی وزارت خارجہ کو فراہم کردی گئی۔

 حکومتی ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے سائفر کاپی وزارت خارجہ کے حوالے کی،وفاقی کابینہ سے سائفر کاپی وزارت خارجہ کے حوالے کرنے کیلئے منظوری لی گئی۔

پی ٹی آئی کابینہ نے 30مارچ 2022کو سائفر کاپی کابینہ ڈویژن کے حوالے کردی تھی،سابق وزیراعظم نے 30مارچ 2022کو کابینہ ارکان کواعتماد میں لینے کیلئے کاپی منگوائی تھی،کابینہ ڈویژن کو اہم ریاستی دستاویز ہونے کے باعث محفوظ باکس میں رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی،سائفر کیس کے باعث وزارت خارجہ نے سائفر کی کاپی فوری طور پر طلب کی تھی،سیل شدہ سائفر کاپی کی بنیاد پر عدالت میں سابق وزیراعظم کے خلاف کیس آگے بڑھایا جائے گا۔

مزیدخبریں