اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج محسن اختر کیانی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج محسن اختر کیانی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائراسلام آباد ہائیکورٹ کے جج محسن اختر کیانی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج محسن اختر کیانی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

ایک نیوز :اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج محسن اختر کیانی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائرکردی گئی ،ایڈوکیٹ راجہ مقصود حسین نے سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کرائی۔

تفصیلا ت کےمطابق شکایت کنندہ نے سپریم جوڈیشل کونسل میں استدعا کی کہ جسٹس محسن اختر کیانی کو مس کنڈکٹ پر عہدے سے ہٹایا جائے،شکایت پر فیصلہ ہونے تک جسٹس محسن اختر کیانی سے عدالتی اختیارات واپس لیئے جائیں۔

شکایت کنندہ نے مزید کہا کہ جسٹس محسن اختر کیانی بطور انتظامی جج اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں،بطور انتظامی جج محسن اختر کیانی رشتہ داروں اور دوستوں کے من پسند مقدمات مقرر کرتے ہیں،راول ڈیم میں جسٹس محسن اختر کیانی کے عزیز غیر قانونی کشتی رانی کرا رہے ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی کے رشتہ داروں کیخلاف کوئی بھی ادارہ کاروائی سے گریزاں ہے،اے کیو ایسوسی ایٹس کا حصہ رہنے والے جج محسن اختر کیانی اپنے ایسوسی ایٹ وکلا کو نواز رہے ہیں۔

شکایت میں مزید کہا گیا کہ جسٹس محسن اختر کیانی جن وکلا کو نواز رہے ہیں انکے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے،جسٹس محسن اختر کیانی کی ملک و بیرون ممالک بہت سی ان ڈکلیئرڈ جائیدادیں ہیں،پاکستان میں جسٹس محسن اختر کیانی کی 15 غیر منقولہ جائیدادیں ہیں،غیر منقولہ جائیدادوں میں چھ پلاٹ،نو گھر اور اپارٹمنٹس شامل ہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی کی اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں دو ارب مالیت کی بے نامی جائیداد ہے۔