ایک نیوز: کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا کے شہر وینکوور میں خالصتانی راہنما ہردیپ سنگھ نجر کی یاد میں منعقدہ ریفرنڈم میں 65 ہزار سے زائد سکھوں نے شرکت کی۔گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ ایس ایف جے کی جانب سے خالصتان کا نیا نقشہ جاری جس میں بھارتی دارالحکومت دہلی کو بھی خالصتان میں شامل کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہردیپ سنکھ نجر کے قتل کے بعد کینیڈا میں آباد سکھوں میں انڈیا کے خلاف نفرت اور خالصتان کی آزادی کا جوش و خروش بڑھا،ریفرنڈم کا انعقاد وینکوور کے سب سے بڑے گردوارے گرونانک سنگھ سکھ گردوارہ میں ہوا،انڈیپینڈینٹ پنجاب ریفرنڈم کمیشن کے مطابق گرونانک سکھ کردوارہ میں ۲۹ اکتوبر کو ہونے والی ووٹنگ میں 65 ہزار سکھوں نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا ، جبکہ وینکوور میں ہونے والے دونوں مرحلوں کی ووٹنگ میں اب تک کل دو لاکھ سے زائد سکھ حق رائے داہی استعمال کر چکے ہیں۔
10ستمبر کو اسی گردوارہ میں ہونے والے پہلے مرحلے کے ریفرنڈم میں ایک لاکھ پینتیس ہزار سکھوں نے ووٹ کاسٹ کیا گیا تھا،29 اکتوبر کو صرف ان لوگوں کو ووٹ کی سہولت فراہم کی گئی تھی، 10ستمبر کو ٹائم ختم ہو جانے کے سبب ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے تھے،گرو نانک سکھ گردوارہ میں دوںوں مراحل میں آزاد خالصتان کے حق میں دو لاکھ ووٹ ڈالے گے۔گرونانک سکھ گردوارہ میں اٹھارہ جون کو خالصتانی راہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کار پارکنگ سے نکلتے ہوئے قتل کر دیا تھا۔
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مطابق ہردیپ سنگھ نجر کو انڈین ایجنٹس نے قتل کیا تھا،29اکتوبر کے ریفرنڈم ووٹنگ سنٹر کو سکھس فار جسٹس کے راہنماؤں کی جانب سے ہردیپ سنگھ نجر کے نام منسوب کیا گیا تھا،ریفرنڈم میں ووٹ ڈالے والوں کی لمبی قطاریں گردوارہ سے باہر دونوں جانب شاہراہ پر پھیلی ہوئی تھیں۔
سکھ ریفرنڈم میں شریک سکھ راہنماؤں نے ہردیپ سنگھ نجر کے بہیمانہ قتل پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مغربی راہنما مان رہے ہیں کہ انڈیا عالمی سطح پر دہشت گردی میں ملوث ہے،ریفرنڈم کے دوران گرونانک سکھ گروارہ خالصتان آزادی کے جزباتی فلک شگاف نعروں سے گونجتا رہا،ریفرنڈم میں شرکت کیلئے ہزاروں سکھ فیملیز کے ہمراہ شریک ہوئے،خالصتان ریفرنڈم کی انتیس اکتوبر کی ووٹنگ میں شرکت کیلیئے ووٹرز وینکوور کے طول عرض سے آئے۔
کینیڈا میں قریبا ایک ملین سکھ آباد ہیں جبکہ وینکوور میں سکھوں کی بادی قریبا ساڑھے تین لاکھ ہے۔
سکھس فار جسٹس کے راہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے واشنگٹن
ووٹنگ کے اختتام پر سکھس فار جسٹس کے راہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے واشنگٹن سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہسکھوں نے انڈیا کی دہشت گردی کے ہتھکنڈوں کو ناکام بناتے ہوئے ووٹنگ میں شرکت کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ہم کینیڈا میں انڈیا کے ہائی کمشنر سنجے ورما کی سیٹیزن ارسٹ کرنے والے کو الک لاکھ ڈالر انعام دیں گے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم کے بیان کے بعد کینیڈا میں انڈین ہائی کمشنر سنجے ورما کی گرفتاری ضروری ہے،انڈیا کے ڈپلو میٹک مشن میں بیٹھے اہلکار سکھ قوم کے مجرم ہیں اور ہم ان کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے،ایس ایف جے کی جانب سے خالصتان کا نیا نقشہ جاری جس میں بھارتی دارالحکومت دہلی کو بھی خالصتان میں شامل کر لیا گیا۔