یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباءکالاہور گیریژن شوٹنگ گیلری کادورہ

ایک نیوز: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے طلبا و طالبات کا لاہور گیریژن شوٹنگ گیلری کا دورہ۔ وفد میں فیکلٹی ممبران سمیت 60 سے زائد طلبہ شامل تھے.
تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران طلبہ کو مختلف ہتھیاروں کی خصوصیات اور استعمال کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ طلبہ نے مختلف شوٹنگ رینجز پر ٹریننگ سٹاف کے زیر نگرانی ہتھیاروں سے فائرنگ کا عملی تجربہ بھی حاصل کیا۔

وفد کے شرکا نے مختلف ہتھیاروں اور ان کے استعمال میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور لاہور گیریژن شوٹنگ گیلری کے انتظام و انصرام اور اس کی افادیت کے حوالے سے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔ شرکا نے شوٹنگ گیلری کے وڑٹ کا زبردست موقع فراہم کرنے پر پاک فوج سے اظہار تشکر و محبت کیا ہے۔