فارن ایکٹ کے تحت بےدخلی آرڈرجاری،غیرملکیوں کےخلاف آپریشن شروع

ایک نیوز: مہلت ختم، غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ، غیر قانونی غیر ملکیوں کو گرفتارکر کے چاروں صوبوں میں قائم ہولڈنگ سینٹرزمیں منتقل کردیا جائے گا،فارن ایکٹ1947 کے تحت بے دخلی کا آرڈرجاری۔

تٖفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑکی زیرصدارت اجلاس میں   کابینہ کو غیر قانونی افغان شہریوں کو نکالنے سے متعلق آرڈر پر بریفنگ  دی گئی،جس پر کابینہ نے فارن ایکٹ 1947 کے تحت تمام صوبوں کو بے دخلی آرڈر جاری کردیا ۔

آرڈ ر کے تحت پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کو غیر قانونی غیر ملکیوں کو حراست میں لینے کا پابند کیا گیا ہے۔معمولی جرائم میں انڈر ٹرائل اور سزایافتہ غیر ملکیوں کو بے دخل کیا جائے گا جبکہ سنگین جرائم میں ملوث غیر ملکیوں کو بے دخل نہیں کیا جائے گا۔

 اس حوالے سےضلعی انتظامیہ پولیس ، پراسیکیوشن اور جیل انتظامیہ کو خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں۔
چاروں صوبوں میں گرفتار غیر ملکیوں کو رکھنے اور بے دخل کرنے کیلئے خصوصی  ہولڈنگ سنٹرز قائم کردیئے گئے

 دوسری جانب اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ نے غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کے حوالے سے پلان تیار کر لیا،اسلام آباد میں غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کے لیے حاجی کیمپ میں ہولڈنگ سینٹر قائم کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر بدھ کے روز اسلام آباد انتظامیہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو بارڈر تک پہنچائے گی،اڈیالہ جیل میں قید غیر قانونی رہائش پذیر باشندوں کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا،اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے گرفتار 511 غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
۔