ایک نیوز: نواز شریف،مریم نواز ، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ سیمت دیگر سیاسی شخصیات نےمولانا طارق جمیل کے صاحبزادے کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق نواز شریف نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں،اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔
قمر زمان کائرہ
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوؕئے کہا ہے کہ اس المناک واقعے میں مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت کا سن کر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے، اولاد کے بچھڑنے کا صدمہ دنیا کے گہرے صدموں میں سے ایک ہے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مولانا طارق جمیل اور ان کے خاندان سے گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں،اللہ رب العزت مولانا طارق جمیل اور ان کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے، اللہ تعالیٰ مولانا طارق جمیل کے بیٹے کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔