ایک نیوز: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ روک دیا ۔ وفاقی کابینہ کے نگران وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ا ہم فیصلے ۔ فارن ایکٹ کے تحت تمام صوبوں سے غیر ملکیوں کی بے دخلی کا آرڈر جاری، غیر ملکیوں کےلئے ہولڈنگ سنٹرز کے قیام کا حکم بھی جاری کردیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں کابینہ نے اہم فیصلوں کی منظوری دے دی ۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فی الحال روک دیا گیا ۔کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر مزید غور کرنے کی ہدایت کردی ۔
جبکہ کابینہ نے حج پالیسی 2024 کی منظوری دے دی ہے۔
کابینہ نے اینٹی ہیومن سمگلنگ اسٹنشن قایم کرنے کی بھی منظوری دی ہے ۔یہ پولیس اسٹیشن ایف آئی اے قائم کرے گا۔
اسی طرح کابینہ کو غیر قانونی افغان شہریوں کو نکالنے سے متعلق آرڈر پر بھی بریفنگ دی گئی جس پر کابینہ نے فارن ایکٹ 1947 کے تحت تمام صوبوں کو بے دخلی آرڈر جاری کردیا ۔ آرڈ ر کے تحت پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کو غیر قانونی غیر ملکیوں کو حراست میں لینے کا پابند کیا گیا ہے۔معمولی جرائم میں انڈر ٹرائل اور سزایافتہ غیر ملکیوں کو بے دخل کیا جائے گا جبکہ سنگین جرائم میں ملوث غیر ملکیوں کو بے دخل نہیں کیا جائے گا ۔
اس حوالے سےضلعی انتظامیہ پولیس ، پراسیکیوشن اور جیل انتظامیہ کو خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں ۔
چاروں صوبوں میں گرفتار غیر ملکیوں کو رکھنے اور بے دخل کرنے کیلئے خصوصی ہولڈنگ سنٹرز قائم کردیئے گئے۔
بعد ازاں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑدو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 30, 2023
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان، نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور اعلیٰ صوبائی افسران نے لاہور ائر پورٹ پر وزیر اعظم پاکستان کا استقبال کیا@anwaar_kakar pic.twitter.com/Dlh2bjq84v
اپنے دو روزہ دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) کے طلباء و طالبات سے ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ ایک سیشن میں خصوصی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم وزیراعلی پنجاب سے ملاقات بھی کریں گے
وزیراعظم لاہور رنگ روڈ کے جنوبی حصہ اور شاہدرہ فلائی اوور کا جائزہ بھی لیں گے۔ وزیراعظم میو ہسپتال لاہور کا دورہ بھی کریں گے۔