نارمل‘حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کی فہرستیں تیار

Oct 30, 2023 | 15:19 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: الیکشن کمیشن میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری،نارمل پولنگ اسٹیشن، حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مجموعی طور 91 ہزار 8 سو نو پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ملک بھر میں نارمل پولنگ اسٹیشن کی تعداد 41890ہے جبکہ حساس پولنگ اسٹیشن کی تعداد 32508ہے۔ملک بھر میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن کی تعداد 17411 ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق پنجاب میں15829حساس جبکہ 6599 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔سندھ میں 8030 حساس جبکہ 4430 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور بلوچستان میں 2068 حساس جبکہ 2038 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں،کے پی میں 6582 حساس جبکہ 4344پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں