افغانستان میں اہم عہدوں پر تعیناتی، تبادلے

Oct 30, 2023 | 14:58 PM

  ایک نیوز :عبدالرحمن قندوزی صوبہ ہلمند کے گورنر مقرر ، جبکہ سابق گورنر عبدالاحد طالب سپریم لیڈر کے لئے قائم خصوصی فورس کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔

افغانستان کی امارت اسلامیہ سپریم لیڈر کے حکم کے مطابق صوبہ ہلمند کے سابق نائب گورنر عبدالرحمان کندوزی کو اسی صوبے کا گورنر مقرر کیا گیا ہے جبکہ سابق گورنر صوبہ ہلمند عبدالاحد طالب کو سپریم لیڈر کے لیے قائم خصوصی فورس کا سربراہ مقرر کیا گیا۔

حالیہ تعیناتیوں کو مبصرین نے اہم قراردیا ہے۔

مزیدخبریں