انخلاءکےمنصوبےکااطلاق غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں پرہو گا،ترجمان دفتر خارجہ

Oct 30, 2023 | 14:36 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کے منصوبہ کا اطلاق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں پر ہوتاہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرا بلوچ  کا کہنا ہے کہ ہم نے یو این ایچ سی آر کا میڈیا کو دیا گیا بیان دیکھا ہے،غیر ملکیوں کے انخلا  کے منصوبے میں کسی بھی ملک یا شہریت کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا،یہ فیصلہ پاکستان کے خودمختار قوانین اور بین الاقوامی اصولوں کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے، پاکستان میں مقیم تمام رجسٹرڈ غیر ملکی اس کے دائرہ کار میں نہیں آتے۔

وزارت خارجہ ممتاز زہرا بلوچ  نے کہا کہ  حکومت پاکستان ان خراب صورتحال کے شکار افراد کی سیکیورٹی اور تحفظ  کے عزم کا پورا ارادہ رکھتی ہے.

ترجمان وزارت خارجہ  نے مزید کہا چالیس سال سے لاکھوں افغان بہن بھائیوں کی میزبانی اسکا جیتا جاگتا ثبوت ہے ، بین الاقوامی برادری ترجیحی بنیادوں پر مہاجرین کی صورتحال کو تحفظ فراہم کرنے اور حل کرنے اور پائیدار حل کے لیے مشترکہ کوششیں کرےپاکستان س حوالے سے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ کام کرتا رہے گا.

مزیدخبریں