نائب صوبیدارلیاقت علی شہید کی بہادری کو قوم کاسلام

Oct 30, 2023 | 13:12 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: شہدائے پاکستان کو سلام، وطنِ عزیز کی سلامتی کے لئے پاک فوج کے بے شمار جوانوں نے اپنے خون کی قربانیاں دیں ہیں۔ نائب صوبیدار لیاقت علی بے باک، نڈر اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے جانباز مجاہد تھے جہنوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔
تفصیلا ت کے مطابق نائب صوبیدار لیاقت علی نے 12  ستمبر 2014 کو شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ نائب صوبیدار لیاقت علی شہید نے سوگواران میں والدین، بیوہ اور بچے چھوڑے۔

نائب صوبیدار لیاقت علی شہید کی اہلیہ  نے اپنے احساسات بیان کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر بہت اچھے، رحم دل اور نیک انسان تھے۔ شوہر کی وفات کی خبر  بہت مشکل مرحلہ تھا لیکن اللہ کا شکر ادا کیا۔ شوہر کی وفات کی خبر پر صبر اور شکر کیا،شوہر کی وفات کے بعد پچوں کی ساری ذمہ داری مجھ پر آگئی،میرے شوہر اپنے بچوں سے بہت پیار کرتے تھے۔

نائب صوبیدار لیاقت علی شہید کی اہلیہ  نے مزید کہا کہ لیاقت اپنی ڈیوٹی کے معاملے میں بے حد سنجیدہ تھے،میرے شوہر کو ملک کے لئے جان قربان کرنے شوق تھا،شوہر کی وفات کے بعد پاک فوج نے بے سہارا نہیں چھوڑا۔

نائب صوبیدار لیاقت علی شہید کے بیٹے نے کہا کہ میرے بابا کا خواب تھا کہ میں بڑا ہوکر پاک آرمی جوائن کروں،میرے بابا ہم سے بہت پیار کرتے تھے۔

نائب صوبیدار لیاقت علی شہید کی یہ عظیم اور لازوال قربانی تاریخ میں سنہری حروف کے ساتھ لکھی جائیگی۔

مزیدخبریں