لاہور ہائیکورٹ کی فرح شہزادی کےبچوں کی اپیل پر سماعت سےمعذرت

لاہور ہائیکورٹ کی فرح شہزادی کےبچوں کی اپیل پر سماعت سےمعذرت
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ کی فرح شہزادی کےبچوں کی اپیل پر سماعت سےمعذرت

ایک نیوز : لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے فرح شہزادی کے بچوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت سے معزرت کر لی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فرح شہزادی کے بچوں نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے کے لئے عدالت سے رجوع کیا لیکن سنگل بینچ نے درخواست مسترد کر دی۔

بینچ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت سے معزرت کر لی اور فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ارسال کر دی۔

ہائیکورٹ کی 2 رکنی بینچ نے اپیل کسی دوسرے بینچ میں سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ فرح شہزادی کے بچوں فراز اقبال اور ایمان اقبال نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔