ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی نے صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار نے کہاکہ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ صنم جاوید کے خلاف 2مقدمات درج ہیں،رہائی کی رو بکار کے بعد ملزمہ کو دوبارہ گرفتار کیاگیا،عسکری ٹاور مقدمے میں اے ٹی سی نے ڈسچارج کردیا،پھر ماڈل ٹاؤن کے مقدمے میں صنم جاوید کو نامزد کیاگیا۔
سرکاری وکیل نے کہاکہ 9مئی کے مقدمات میں روزانہ کی بنیاد پر کوئی نہ کوئی پیشرفت ہوتی ہے،صنم جاوید کو بھی اس طرح دیگر مقدمات میں نامزدکیاگیا،توہین عدالت کی درخواست پر مزید سماعت 3نومبر کو ہو گی۔