پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا مہم میں بھارت اور افغانستان کا گٹھ جوڑ بےنقاب

Oct 30, 2023 | 10:54 AM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: بھارت اور افغانستان پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں ایک دوسرے کے معاون بنے ہوئے ہیں، ایک طرف افغانستان المرصاد کے نام سے سوشل میڈیا ہینڈل استعمال کررہا ہے جب کہ بھارت اس پلیٹ فارم کو مالی تعاون فراہم کرتا ہے۔

تفصیلات کے  مطابق افغانستان کے ایماء پر المرصاد کے نام سے ایک سوشل میڈیا ہینڈل پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کے لیے استعمال کیا  جا رہا ہے۔المرصاد کا مقصد دنیا میں پاکستان کا منفی تاثر پھیلانا ہے، المرصاد کو ہندوستانی خفیہ ایجنسی راء مالی تعاون فراہم کرتی ہے، بھارتی حکومت المرصاد کو 20 لاکھ افغانی روپے کا بجٹ مسلسل فراہم کرتی آرہی ہے۔

 المرصاد اردو، پشتو، عربی اور انگریزی کے علاوہ متعدد زبانوں میں مواد نشر کرتا ہے، المرصاد کا حالیہ مشن پاکستان کے غیر قانونی افغانیوں کو ملک سے نکالنے کے فیصلے کو غلط ثابت کرتے ہوئے عالمی برادری سے ہمدردیاں بٹورنا ہے۔

افغانستان پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا کرنے کے لیے خود ساختہ منفی مواد تخلیق کرتا ہے اور المرصاد کے ذریعے پھیلاتا ہے، المرصاد اپنے جھوٹ پر مبنی مواد کو شہرت دلوانے کے لیے سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کا سہارا بھی لیتا ہے۔

مزیدخبریں