ملک بھر میں ڈینگی کاراج برقرار،مزید 131کیسزرپورٹ

ملک بھر میں ڈینگی کاراج برقرار،مزید 131کیسزرپورٹ
کیپشن: ملک بھر میں ڈینگی کاراج برقرار،مزید 131کیسزرپورٹ

ایک نیوز: علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 131 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 9180 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق علی جان خان سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 3861 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گزشتہ روز 55 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 2242 مریض رپورٹ ہوئے،راولپنڈی میں گزشتہ روز 32 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 942 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گزشتہ روز 6 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 737 مریض رپورٹ ہوئے،گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 25 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی،رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 417 مریض رپورٹ ہوئے،فیصل آباد میں گزشتہ روز 5 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اٹک ، نارووال اور ساہیوال میں ڈینگی کے دو دو نئے مریض سامنے آئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اوکاڑہ اور چکوال میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 124 مریض زیر علاج ہیں۔ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 62 مریض زیر علاج ہیں ،ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔