ایک نیوز: قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن بدستور متاثر ہے، آج پی آئی اے کی مقامی اور بین الاقوامی 29 پروازیں منسوخ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے گلگت اور اسکردو کے درمیان 6 پروازیں آج بھی آپریٹ کی جا رہی ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 368، 308، 309، 369 اور دمام کی ایک پرواز پی کے 242 منسوخ کی گئی ہے جبکہ کراچی سے لاہور کیلئے پی آئی اے کی پرواز 304، 305، ملتان کیلئے پی کے 331، دبئی کیلئے پی کے 214 اور سکھر کیلئے پی کے 536، 537 منسوخ ہیں۔
شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے سکھر کیلئے پی کے 631، 632، القسیم پی کے 167، دبئی پی کے 233 منسوخ کی گئی ہیں جبکہ اسلام آباد سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 161 اور جدہ کیلئے پی کے 841 منسوخ ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق پشاور سے دبئی کیلئے پی آئی اے کی پروازیں پی کے 283، 284، شارجہ پی کے 257، 258 اور ابوظہبی کیلئے پی کے 217 اور 118 منسوخ ہیں۔
سیالکوٹ سے دمام کیلئے پرواز پی کے 243، کویت سٹی پی کے 240 اور شارجہ کیلئے پی کے 210 منسوخ ہے، ملتان سے دبئی کیلئے پی آئی اے کی پروازیں پی کے 221، 222 اور القسیم پی کے 170 منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا متاثرہ آپریشن ایندھن کی فراہمی بہتر ہونے سے بحالی کی طرف گامزن ہے،30 اکتوبر بروز سوموار پی آئی اے نے 45 پروازوں کو شیڈول کیا ہوا ہے،پی آئی اے کا اندرون ملک آپریشن بھی بحال ہونا شروع ہوگیا،پی آئی اے آج کراچی، لاہور، اسلام آباد، گلگت اور سکردو کی پروازیں چلائے گا۔
ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں میں آج جدہ، مدینہ، بحرین، دبئی، کوالالمپور وغیرہ کی پروازیں آپریٹ ہوں گی،چند دن میں ایندھن کی صورتحال میں مزید بہتری کے باعث آپریشن معمول پر آنا شروع ہو جائے گا۔