ایک نیوز: کینیڈا میں آزاد خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا، برٹش کولمبیا میں گرونانک سنگھ گردوارہ میں ووٹنگ جاری ہے، جس میں ہزاروں افراد کی شرکت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں آزاد خالصتان ریفرنڈم کیلئے صوبہ برٹش کولمبیا کے گرونانک سنگھ گردوارہ میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق اس گردوارہ میں ووٹںگ کا یہ دوسرا مرحلہ ہے، 10 ستمبر کو پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 35 ہزار ووٹ ڈالے گئے تھے، ریفرنڈم سکھ فار جسٹس کے زیر اہتمام ہورہا ہے جبکہ پنجاب ریفرنڈم کمیشن (پی آر سی) ریفرنڈم کی نگرانی کررہا ہے۔
خالصتان تحریک کے تحت ووٹنگ کا آغاز کینیڈین وقت کے مطابق صبح 9 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا، ووٹ ڈالنے کیلئے ہزاروں سکھ لائنوں میں موجود ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن گرودوارہ کے عقب میں قائم کیا گیا ہے، پولنگ اسٹیشن میں پنجاب ریفرنڈم کمیشن کا عملہ بھی موجود ہے۔