اے این ایف کی کارروائیاں،450کلوگرام منشیات برآمد،10 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں،450کلوگرام منشیات برآمد،10 ملزمان گرفتار
کیپشن: اے این ایف کی کارروائیاں،450کلوگرام منشیات برآمد،10 ملزمان گرفتار

ایک نیوز: اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ 9 کارروائیوں میں 450 کلو گرام منشیات برآمد جبکہ 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق موٹر وے اسلام آباد کے قریب پشاور کا رہائشی مُلزم گرفتار ہوا، ملزم 4 کلو 800 گرام چرس گاڑی میں چھپا کر اسمگل کر رہا تھا۔ راولپنڈی 26 نمبر چونگی پر دوسری کارروائی میں گاڑی سے 7 کلو 200 گرام چرس برآمد کرلی گئی، دورانِ کارروائی نوشہرہ کا رہائشی مُلزم کو گرفتارکیا گیا، کوئٹہ سے کراچی بھاری مقدار میں چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی، سپر ہائی وے کراچی پر انار سے بھرے ٹرک سے 306 کلو چرس برآمد ہوئی، کراچی کا رہائشی مُلزم موقعہ پر گرفتار ہوا۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ  دوسری کارروائی میں آر سی ڈی ہائی وے کراچی پر ٹرک میں چھپائی گئی 57 کلو چرس برآمد ہوئی،دورانِ کارروائی حب کا رہائشی مُلزم گرفتار ہوا، جی ٹی روڈ نوشہرہ پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 12 کلو افیون اور 60 کلو چرس برآمد کرلی گئی، نوشہرہ، میانوالی اور چنیوٹ کے رہائشی 3 ملزمان کو گرفتارکیا گیا،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 214 گرام آئس بھرے کیپسولز برآمد کرلیئے گئے۔ اوکاڑہ کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر GF-766 کے ذریعے بحرین کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو 476 گرام آئس برآمد ہوئی،خیبرپختونخوا کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر PK-279 کے ذریعے دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔ ڈی ایچ اے فیز 3 لاہور میں مکان پر چھاپے کے دوران 1 کلو 50 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی،ملتان ایئرپورٹ پر مظفر گڑھ کے رہائشی ملزم کے ٹرالی بیگ سے 100 گرام نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی جبکہ تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔