انگلینڈ دفاعی چیمپئن ہے وہ بھی پوائنٹس ٹیبل پر ہم سے نیچےہے،ذکااشرف

انگلینڈ دفاعی چیمپئن ہے وہ بھی پوائنٹس ٹیبل پر ہم سے نیچےہے،ذکااشرف
کیپشن: England is the defending champion, they are also below us on the points table, Zak Ashraf

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)منیجمنٹ کمیٹی کےسربراہ ذکااشرف نےکہاہےکہ انگلینڈ دفاعی چیمپئن ہے وہ بھی پوائنٹس ٹیبل پر ہم سے نیچےہے،ایونٹ کےدوران کھلاڑیوں کو برا بھلا نہ کہاجائے،انکا مورال ڈاؤن ہوتا ہے۔سابقہ چیئرمین نے کھلاڑیوں کو لیگز کھیلنے کی این او سی دی تھی، ورلڈ کپ کا وقت آیا تو کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل سامنےآگئے۔
نجی چینل سےگفتگوکرتےہوئےچیئرمین پی سی بی ذکااشرف کاکہناتھاکہ پلیئرز سائن کریں تو پیسا ان کے اکاؤنٹ میں پہنچ جائےگا، نہ پلیئرز کہیں جا رہے ہیں، نہ بورڈ کہیں جا رہا ہے۔
ٓذکااشرف کامزیدکہناتھاکہ پچھلے بورڈ کے چیئرمین نے کھلاڑیوں کو لیگز کھیلنے کی این او سی دی تھی، ورلڈ کپ کا وقت آیا تو کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل سامنےآگئے، کھلاڑیوں کو این او سی جو دیے گئے اس کی قیمت ایشیاکپ، ورلڈ کپ میں دے رہے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی کاکہناتھاکہ دنیا بھر میں کھلاڑیوں کو بہت بھاری تنخواہیں دی جا رہی ہیں، میری سوچ تھی کہ کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں کھیلنے کیلئے زیادہ پیسے دیں، کھلاڑیوں کو ایک دو لیگز کیلئے اجازت دیں،کھلاڑیوں کو لیگز سے روکیں اور نیشنل ڈیوٹی کیلئے استمال کریں۔
ذکااشرف کامزیدکہناتھاکہ نجم سیٹھی نے پچھلے دور میں میرے خلاف کیس کیا تھا، اس وقت بھی میرے خلاف ایک روپے کی بے ضابطگی ثابت نہیں ہوئی۔
ایونٹ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ انگلینڈ دفاعی چیمپئن ہے وہ بھی پوائنٹس ٹیبل پر ہم سے نیچےہے، ایونٹ کےدوران کھلاڑیوں کو برا بھلا نہ کہاجائے،انکا مورال ڈاؤن ہوتا ہے، نتائج کچھ بھی ہوں ورلڈ کپ کے بعد جو ماہرین رائے دیں گے اس کے مطابق فیصلہ کریں گے۔
پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے مزید کہا کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں،نجم سیٹھی کو بھی فیئرویل دینا چاہتا تھا، پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے ان سے تعاون کرنے کو کہا تھا، پچھلے تین چار جو چیئرمین رہے انہوں نےکوئی پلان ہی نہیں کیا، یہ کمزوریاں ہیں جو ورلڈ کپ کے بعد کام کریں گے، اللہ کے ہاتھ میں ہے کہ میں بورڈ چیئرمین رہوں گا یا نہیں، پیٹرن مجھے بہتر سمجھیں گے تو برقرار رکھیں گے۔
چیئرمین پی سی بی کاکہناتھاکہ ورلڈکپ ٹیم سلیکشن میں انضمام الحق کا ہاتھ نہیں تھا، ہارون رشید کی منتخب ٹیم ہے وہ بھی نجم سیٹھی کے ساتھ چلے گئے، انضمام کا نام بہت بڑا ہے، وہ سب سے کم پیسوں پر چیف سلیکٹر بنے ہیں۔
ذکا اشرف کامزیدکہناتھاکہ ہماری کرکٹ جو چل رہی ہے وہ ماڈرن ڈے کرکٹ نہیں ہے،اس کے علاوہ ٹیم میں دوستی یاری کا تو نہیں کہہ سکتا لیکن کئی کھلاڑیوں کی فٹنس اور پرفارمنس سامنے ہے۔