ایک نیوز :بھارتی اداکارہ چھاوی متل میں سرجری کےبعددوبارہ چھاتی کےکینسرکی علامات نمایاں ہوگئیں۔
تفصیلات کےمطابق کینسرایک خطرناک اورمہلک بیماری ہے،جس کاعلاج بہت مہنگاہوتاہےمگریہ کامیاب چندلوگوں کاہوتاہے۔
اداکارہ کو اپریل2022 میں کینسر تشخیص ہوا تھا اور وہ اس کے علاج کے بعد صحت یابی کے مرحلے سے گزر رہی تھیں۔
چھاوی نےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ پراپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ لکھی ہے جس میں انہوں نے مداحوں کو خبر دی کہ کینسر سرجری کے مقام پر دوبارہ سوجن آگئی ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ گزشتہ رات ان کے سرجری کے مقام پر بڑی سوجن ظاہر ہوئی اور یہ صورتحال ان کیلئے پریشان کن ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے بائیوپسی رپورٹس ابھی آنا باقی ہیں اور وہ اس کا انتظار کررہی ہیں۔