ایک نیوز:53سالہ روسی خاتون نے22سالہ لےپالک بیٹےسےشادی کرلی،جس کےبعدسےخاتون سخت تنقیدکی زدمیں آگئی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ماں اوربیٹےکےرشتےکوایک روسی خاتون نےغلط کردیاجب اس نےاپنےلےپالک بیٹےسےشادی کرلی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی خاتون موسیقار ایسلوشزسکایا منگا لیم نے لے پالک بچے کو13 سال کی عمر میں ایک یتیم خانے سے گود لیا تھا اور اب انہوں نے22 سال کی عمر میں اسی بچے سے شادی کرلی ہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق خاتون اور ان کے لے پالک بیٹے ڈینیئل شزسکایا کی شادی کی تقریب20 اکتوبر کو روس کے شہر قازان کے ایک ریسٹورنٹ میں انجام پائی۔
مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران موسیقار خاتون نے بتایا کہ لے پالک بیٹے کو یتیم خانے سے گود لینے کے بعد ان کے دل میں اسی بچے کیلئے رومانوی جذبات پیدا ہوگئے تھے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ ہمارا رشتہ ایک پرفیکٹ ریلیشن ہے ہم دونوں ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے۔
دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ روسی خاتون کی زیر پرورش4 لڑکیاں اور ایک لڑکا اور بھی ہے، خاتون کےلے پالک بیٹے سے شادی کے بعد فلاحی ادارے کی جانب سے دیگر بچوں کو واپس لینے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے جس پر منگالیم سراپا احتجاج ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو لے کر ماسکو جانا چاہتی ہیں تاکہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ آزاد زندگی گزار سکیں۔
روسی خاتون نےلےپالک بیٹےسےشادی کرلی
Oct 30, 2023 | 07:18 AM