غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی سے2ہزارطلبااور70اساتذہ شہید

غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی سے2ہزارطلبااور70اساتذہ شہید
کیپشن: 2 thousand students and 70 teachers were martyred by Israeli terrorism in Gaza

ایک نیوز:غزہ پراسرائیلی دہشتگردی سےدوہزارطلبااور70اساتذہ شہیدہوگئےجبکہ دوسوسکول بھی تباہ ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق مظلوم فلسطنییوں پراسرائیلی بمباری کاسلسلہ جاری ہے،غزہ پر اسرائیلی بمباری اور حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد8 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔
عالمی میڈیاکےمطابق 23 روز سے جاری اسرائیلی دہشتگردی کے دوران غزہ میں8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور17 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ1400 اسرائیلی بھی مارے گئے۔
غیرملکی میڈیانے فلسطینی وزارت تعلیم کےحوالےسےدعویٰ کیاہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری میں200 سے زائد سکول تباہ ہوچکے ہیں جس میں2 ہزار طلبا اور 70 اساتذہ شہید ہوچکے ہیں۔
دو روز قبل اسرائیل نے زمینی راستے غزہ پر حملہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نیٹ اور موبائل سروسز معطل کردی تھیں تاہم عالمی دباؤ کے بعد اسرائیل نے کچھ علاقوں میں یہ سہولیات آہستہ آہستہ بحال کرنا شروع کردیں۔
ادھر اسرائیل نے القدس ہسپتال کے آس پاس علاقوں میں بھی بمباری کی جبکہ حماس نے بھی اسرائیل میں فوجی گاڑی اور ایٹمی تنصیبات کے علاقے پر راکٹس داغنے کا دعویٰ کیا ہے۔