اسرائیل ریڈ لائن پار کرچکا اب ہمارے جواب کا انتظار کرے،ایران

اسرائیل ریڈ لائن پار کرچکا اب ہمارے جواب کا انتظار کرے،ایران
کیپشن: Israel has crossed the red line, now wait for our answer, Iran

ایک نیوز:ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست ریڈ لائن پار کرکے ہمیں سخت سے سخت ایکشن لینے پر مجبور کر رہی ہے۔

الجزیرہ عربی ٹی وی کو انٹرویو میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کاکہنا ہے کہ  غزہ میں صیہونی حکومت کی بری فوج کی کارروائی حماس کی طوفان اقصیٰ آپریشن کو شکست دینے میں ناکامی سے بھی بدتر ناکامی ہے۔

ایرانی صدر کا مزید کہنا تھاکہ امریکا ہمیں غزہ میں کچھ نہ کرنے کا کہتا ہے لیکن اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری اور بری حملوں کی وسیع تر حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ صیہونیوں نے غزہ پر فضائی، بحری اور بری حملے کیے لیکن امریکا اور بعض یورپی ممالک کی مالی اور فوجی مدد کے باوجود ان قابضین کو پسپائی پر مجبور ہونا پڑا جو فلسطینی قوم کی بڑی فتح ہے۔

صدر ابراہیم رئیسی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران فلسطینی مزاحمت کی حمایت جاری رکھے گا اور تمام امریکی تسلط سے آزاد تمام ممالک سے بھی توقع رکھتا ہے کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کی مدد کریں گے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیل نے بری فوج کو غزہ میں داخل کرکے ساری حدیں پار کرلیں اور اب صیہونی ریاست ہمارے جواب کا انتظار کرے۔