ایک نیوز نیوز :تحریک انصاف نے پاکستان کےعلاوہ برطانیہ میں بھی لانگ مارچ کا آغاز کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف یوکے کے زیر اہتمام برطانیہ میں بھی لانگ مارچ شروع ہوچکا ہے ، پی ٹی آئی یو کے کی جانب سے اسکاٹ لینڈ سے لندن تک لانگ مارچ جاری ہے۔ لانگ مارچ کا پہلا پڑاؤ بریڈ فورڈ تھا جو وہاں سے مزید شرکاء کو ساتھ لے کر شیفیلڈ پہنچ گیا۔
PTI Long march in london right now avenfield apartment #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ #نیچے_اترو_کرسی_سے pic.twitter.com/HpoubNzmxI
— Mohsin Ali (@MohsinA381) October 30, 2022
ذرائع کے مطابق لانگ مارچ لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہراختتام پذیر ہوگا۔
London pti long march pic.twitter.com/WVeBVVAdVj
— Imad Khan (@ImadKha56420193) October 30, 2022
لانگ کے شرکاء ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی آئی یو کے کے صدر ملک عمران خلیل کررہے ہیں۔