ایک نیوز نیوز: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر موربی میں دریا پر بنا پل گرنے کا واقعہ پیش آیا جہاں سیکڑوں افراد دریا میں گرگئے۔
حکام نے بتایا کہ حادثےکے وقت پل پر 500 سے زائد افراد موجود تھے جو دریا میں جاگرے جن میں سے 130 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ 100 افراد اب بھی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
WATCH - Moment of #Morbi bridge collapse caught on camera.#MorbiBridgeCollapse pic.twitter.com/2Knwi8gG2p
— TIMES NOW (@TimesNow) October 31, 2022
رپورٹس کے مطابق دریا پربنا پُل سیر وتفریح کا مرکز تھا اور گزشتہ ہفتے ہی مرمت کے بعد 26 اکتوبر کو عوام کیلئے کھولا گیا تھا۔
دوسری جانب ریاستی حکومت نے 4 اور مرکزی حکومت نے ہلاک ہونے والوں کیلئے 2 لاکھ بھارتی روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ دریائے مچھو پر یہ پل 1880 میں بنایا گیا تھا اور اُس وقت اس پر ساڑھے 3 لاکھ لاگت آئی تھی۔