ایک نیوز نیوز: کامونکی کے نزدیک پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف کے شوہر نے پولیس کو تحریری بیان دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خاتون رپورٹر صدف کے شوہر نے پولیس کو تحریری درخواست میں موت کو ایک حادثہ قرار دیا ہے اور کسی بھی قسم کی کارروائی نہ کرنے کا کہا ہے۔ محمد نعیم نے ایس ایچ اور تھانہ صدر کامونکی کو لکھی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ ایک فوٹوگرافر ہیں اور ان کی زوجہ چینل فائیو میں بطور رپورٹر کام کرتی تھیں۔
آج تقریر کے بعد لانگ مارچ جب سادھوکی کے مقام سے روانہ ہوا تو ان کی بیوی ایک ڈیوائیڈر پر کھڑی تھیں۔ جہاں سے وہ گرگئیں اور کنٹینر کے نیچے آگئیں۔ جس سے ان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
یہ ایک حادثہ ہے جس کی وہ کوئی کارروائی نہیں کرانا چاہتے اور نہ ہی پوسٹ مارٹم کروانا چاہتے ہیں۔ میت فوری طور پر حوالے کی جائے تاکہ تجہیزوتکفین بروقت کی جاسکے۔