ایک نیوز نیوز :عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونیوالی خاتون کے حوالےسے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نےنیا پنڈورا باکس کھول دیا ۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرداخلہ نے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی صدف نعیم کی موت کی تحقیقات کرائی جائے، موقع پر موجود صحافیوں کے انکشافات کے بعد معاملہ مشکوک ہوگیا ہے، پنجاب حکومت کی قانونی ذمہ داری ہے کہ ایک بے گناہ خاتون رپورٹر کی دردناک موت کی تحقیق کرائے،جاں بحق خاتون رپورٹر کے ساتھی صحافیوں کا بیان ہے کہ صدف کو دھکا دیا گیا دھکا دینے والے شخص کو گرفتار کیا جائے، قانون کے تقاضے پورے کئے جائیں اس شہادتی بیان کے بعد ضروری ہے کہ واقعے کی تحقیقات ہوں،پنجاب حکومت نے اپنی قانونی اور انسانی ذمہ داری پوری نہ کی تو وفاقی حکومت اپنا قانونی فرض ادا کرے گی۔