بیرون ملک سے آنیوالا موبائل اب بلاک نہیں ہوگا 

Oct 30, 2022 | 22:41 PM

ایک نیوز نیوز : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نےبیرون ملک سے موبائل فون لانے والوں کیلئے بڑی سہولت متعارف کرادی ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے حکام نے قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایف بی آر کو اوور سیز کے ایک فون پر ٹیکس چھوٹ کی سفارش کی گئی ہے۔حکام کے مطابق اوور سیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ذاتی استعمال کے فون پر رجسٹریشن کی چھوٹ دی گئی ہے، پی ٹی اے 60 روز بعد اوور سیز پاکستانیوں کا فون بلاک نہیں کرے گا۔عموماً 60 روز بعد اوور سیز پاکستانیوں کو ٹیکس دے کر ہی فون رجسٹرڈ کرانا ہوتا تھا، تاہم زیادہ مدت تک پاکستان میں ٹھہرنے والے افراد کیلئے یہ سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔ 

مزیدخبریں