ایک نیوز نیوز :وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف کے اہلخانہ کے لیے 50 لاکھ روپےجبکہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نےبھی50لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کردیا ۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ضابطےکی کارروائی فوری مکمل کرکے چیک اہلخانہ کے حوالے کرنےکی ہدایت کردی دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بھی خاتون صحافی صدف نعیم کے اہلخانہ کے لیے 25 لاکھ روپےکا اعلان کیا ہےجسے بعد میں بڑھا کر 50لاکھ کردی گئی ہے ۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق محکمہ ڈی جی پی آر کی جانب سے بھی صدف کے اہلخانہ کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے، پنجاب حکومت مرحومہ کے بچوں کی کفالت اور تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی۔