ایک نیوز نیوز :وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کے حکومت کیساتھ رات کے اندھیرے میں رابطوں کا انکشاف کیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کے حکومت سے بیک ڈور نہیں بلکہ نائٹ ڈور رابطے ہو رہے ہیں، عمران خان کا لانگ مارچ تاریخ کا انوکھا مارچ ہے، اسے سلو مارچ کہہ سکتے ہیں، اللہ نہ کرے لانگ مارچ میں وہ سب ہو جس کا فیصل واوڈا نے ذکر کیا تھا، ملک کو درپیش چیلنجز کے باوجود عمران خان لانگ مارچ کر رہے ہیں، عمران خان سی پیک اور چین کا نام آتے ہی لانگ مارچ شروع کر دیتے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا عمران خان کے بیانات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔ گزشتہ لانگ مارچ سے چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوا تھا۔ لانگ مارچ سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے۔ اس لانگ اور فسادی مارچ سے حکومت کہیں نہیں جانے والی۔ان کا کہناتھا کہ عمران خان چاہتے ہیں وہ دوبارہ سلیکٹ ہو کر آ جائیں، عمران خان جہاں رات کو ملنے جاتے تھے وہ دروازے بھی بند ہو چکے ہیں۔
عمران خان کا رات کے اندھیرے میں حکومت سے رابطوں کا انکشاف
Oct 30, 2022 | 22:19 PM