ایک نیوز نیوز : منی لانڈرنگ کیس میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کا امکان بڑھ گیا۔
تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس کو منی لانڈرنگ کیس میں تبدیل کرتے ہوئےچیئر مین تحریک انصاف عمران خان کو مرکزی ملزم نامزد کردیا۔عمران خان کو طلبی کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا پیش نہ ہونے کی صورت میں انہیں گرفتار کئے جانے کا امکان ہے ۔ایف آئی اےنے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 31 اکتوبر کو طلبی کا دوسرا نوٹس بھیجا جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیر اکتیس اکتوبر کو ایف آئی اے کراچی کے سامنے دستاویزات کے ساتھ حاضر ہوں۔
ایف آئی اے نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان نے بیرون ملک سے آنے والی کروڑوں روپے کی رقم اسلام آباد میں قائم نجی بینک کی جناح ایونیو برانچ سے نکلوائی اور اکاؤنٹ خود استعمال کیا۔ذرائع کے مطابق اگر عمران خان پیش نہیں ہوتے تو انہیں گرفتار کرنے کا امکان ہے ۔ چیئر مین تحریک انصاف نے حفاظتی ضمانت کے لیےکسی عدالت سے بھی رجوع نہیں کیا۔صرف عمران خان ہی نہیں تحریک انصاف کے تین اہم رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے ۔ذرائع کے مطابق پیش نہ ہونے کی صورت ایف آئی اے کراچی کی ٹیم اسلام آباد یا لاہور روانہ ہوگی۔
واضح رہے کہ اس وقت عمران خان لاہور میں لانگ مارچ کی قیادت کررہے ہیں ،ذرائع کے مطابق عمران خان لانگ مارچ چھوڑ کر پیشی کیلئے نہیں جائیں گے۔
فارن فنڈنگ کیس :عمران خان کی گرفتاری کا امکان بڑھ گیا
Oct 30, 2022 | 21:38 PM