ایک نیوز نیوز :پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازنے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی گرفتاری پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے عمران نیازی کی ایما پر دوست مزاری کو گرفتار کیا ہے۔ پنجاب حکومت انتقامی کارروائیوں میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہی ہے، عمران نیازی کی سیاست کا خلاصہ انتقامی کارروائیاں، فتنہ اور انتشار ہے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ دوست مزاری کو حق اور سچ کا ساتھ دینے کی پاداش میں نشانہ بنایا گیا، دوست مزاری کا اصل قصور آئین کی سربلندی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا تھا۔دوست مزاری نے ملکی سیاست میں ایک اہم موڑ پر درست سمت کھڑے ہونے کو ترجیح دی۔