ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے لانگ مارچ میں خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صدف سے زیادہ جرات مند اور محنتی رپورٹر بہت کم دیکھے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ صدف ایک جی دار لڑکی تھی، کل ہی عمران خان سے انٹرویو کے بعد صدف کا لاہور کی سب سے جی دار اور محنتی رپورٹر کے طور پر تعارف کروایا تو اس کی آنکھیں چمک اٹھیں۔
فواد چودھری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ کیا معلوم تھا یہ ملاقات آخری ہوگی، خدا فریق رحمت کرے۔
دوسری جانب مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ صدف چینل 5 کی تحریک انصاف بیٹ رپوٹر تھیں، ان کو انتہائی محنت اور لگن سے کام کرتے دیکھا ہے۔ کل ہی انھوں نے کنٹینر پر خان صاحب کا انٹرویو بھی کیا۔ مارچ کے دوران حادثہ میں اس کی وفات پر انتہائی افسوس ہوا۔ عمران خان صاحب نے حادثہ میں وفات کے باعث آج کا مارچ ختم کردیا ہے۔