ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے لانگ مارچ میں خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صدف سے زیادہ جرات مند اور محنتی رپورٹر بہت کم دیکھے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ صدف ایک جی دار لڑکی تھی، کل ہی عمران خان سے انٹرویو کے بعد صدف کا لاہور کی سب سے جی دار اور محنتی رپورٹر کے طور پر تعارف کروایا تو اس کی آنکھیں چمک اٹھیں۔
فواد چودھری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ کیا معلوم تھا یہ ملاقات آخری ہوگی، خدا فریق رحمت کرے۔
صدف سے زیادہ جرآت مند اور محنتی رپورٹر بہت کم دیکھے، ایک جی دار لڑکی، کل ہی عمران خان سے انٹرویو کے بعد صدف کا لاہور کی سب سے جی دار اور محنتی رپورٹر کے طور پر تعارف کروایا تو اس کی آنکھیں چمک اٹھیں کیا معلوم تھا یہ ملاقات آخری ہو گی، خدا فریق رحمت کرے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 30, 2022
دوسری جانب مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ صدف چینل 5 کی تحریک انصاف بیٹ رپوٹر تھیں، ان کو انتہائی محنت اور لگن سے کام کرتے دیکھا ہے۔ کل ہی انھوں نے کنٹینر پر خان صاحب کا انٹرویو بھی کیا۔ مارچ کے دوران حادثہ میں اس کی وفات پر انتہائی افسوس ہوا۔ عمران خان صاحب نے حادثہ میں وفات کے باعث آج کا مارچ ختم کردیا ہے۔
صدف چینل 5 PTI کی بیٹ رپوٹر تھی اس کو انتہائی محنت اور لگن سے کام کرتے دیکھا ہے۔ کل ہی اس نے کنٹینر پر خان صاحب کا انٹرویو بھی کیا۔ مارچ کے دوران حادثہ میں اس کی وفات پر انتہائی افسوس ہوا۔ عمران خان صاحب نے حادثہ میں وفات کے باعث آج کا مارچ ختم کردیا ہے pic.twitter.com/2qKX4CF4JA
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) October 30, 2022