سدھوموسے والا کے والد کا دلبرداشتہ ہوکر بھارت چھوڑنے کا اعلان

Oct 30, 2022 | 18:33 PM

ایک نیوز نیوز: بھارتی سرکاری خبررساں ایجنسی (اے این آئی) کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں قتل کیے جانے والے پنجابی مشہورزمانہ گلوکار سدھوموسے والا کے والد نے انتہائی دلبرداشتہ ہوکر بھارت چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارت میں قتل کیے جانے والے مشہور زمانہ پنجابی گلوکار اور سیاسی رہنما سدھو موسے والا کے والد بالکور سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹے کا منصوبہ بندی سے قتل کیا گیا۔ لیکن پولیس اس قتل کو گینگ وار کا نتیجہ قرار دے رہی ہے۔ 

سدھو موسے والا کے والد نے ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ مقررہ مدت تک انتظار کریں گے۔ اگر حکام نے کچھ نہ کیا تو وہ اپنی ایف آئی آر سے دستبردار ہوجائیں گے اور ملک چھوڑ جائیں گے۔ 

مزیدخبریں