ایک نیوز نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آگیا جس کے بعد عمران خان کو تیسرے روز کا لانگ مارچ فوری ختم کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق چینل فائیو کی صدف نعیم نامی خاتون رپورٹر سادھوکی کے قریب پی ٹی آئی لانگ مارچ کی کوریج کے دوران کنٹینر سے نیچے اترتے ہوئے پھسل گئیں اور نیچے آگریں ۔ جس کے بعد ٹرک کا ٹائر خاتون کے اوپر سے گزر گیا۔ سر پر شدید چوٹیں آنے کے باعث خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔
حادثہ کے بعد عمران خان کے لانگ مارچ کو فوری طور پر جی ٹی روڈ پر روک دیا گیا۔ عمران خان باہر آکر جائے حادثہ پر پہنچے اور فوری طور پر لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ خاتون صحافی کے انتقال کے باعث آج کا لانگ مارچ یہیں ختم کرتے ہیں ، اللہ تعالی لواحقین کو صبرو جمیل عطا فرمائے۔ کل کامونکی سے دوبارہ مارچ شروع کریں گے۔
چیئرمین عمران خان کی خاتون صحافی کیساتھ حادثے پر اظہار تعزیت اور آج کے دن کے لیے لانگ مارچ کو فوری طور پر روک دیا گیا۔
— PTI (@PTIofficial) October 30, 2022
#حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ pic.twitter.com/6F5ovNM6XZ
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-30/news-1667136592-2192.mp4