ایک نیوز نیوز :بھارت میں پہلی بار جنگی طیارہ بنانے کے منصوبہ کا افتتاح کردیا گیا ، وزیراعظم نریندر مودی نے منصوبے کا افتتاح کیا ۔
تفصیلات کے مطابق انڈیا کی ایک نجی کمپنی پہلی مرتبہ فوجی مقاصد کے لیے ایک طیارہ بنانے جا رہی ہے۔ائیر فورس کے لیے سی 295 قسم کے یہ ٹرانسپورٹ طیارے ٹاٹا گروپ اور ائیر بس کے اشتراک سے ملک کی مغربی ریاست گجرات میں بنائے جائیں گے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے منصوبے کا افتتاح کیا ۔
اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ ’’میڈ ان انڈیا‘‘ کے حوالے سے یہ بڑا قدم ہے بھارت میں تیارکردہ جنگی طیاروں ، ویکسینز، موبائل فونز، کاروں نے عالمی توجہ حاصل کرلی ملکی خودانحصاری کے بعد اب دنیا ہمارا نوٹس لینے پر مجبور ہوگئی ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ بھارتی وزیردفاع راجناتھ سنگھ وزیراعلی گجرات بھوپندر پیٹل اور وزیرشہری ہوا بازی جیوتی رادھتیاسندھیا ، ائیر بس فرانسیسی کمپنی کے چیف کمرشل افسر کرسچئین شیرر اعلی سول و فوجی حکام بھی موجود تھے۔
بھارتی وزرات دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس میں ایک نجی کپمنی کوئی فوجی طیارہ بنائے گی۔‘ماہرین کے مطابق ٹاٹا-ائیر بس منصوبہ دراصل مودی کے’میک ان انڈیا‘ پروگرام کی جانب ایک اور قدم ہے اور اس پروگرام کو ہائی اوکٹین مشن قرار دیا جا رہا ہے ، جس کے تحت ملک کو ایک عالمی مینوفیکچرنگ ہب میں تبدیل کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔
وزارت دفاع کے مطابق اس سلسلے کا ’پہلا میڈ ان انڈیا طیارہ ستمبر 2026 میں متوقع ہے۔‘اس منصوبے پر44 ہزار کروڑ روپے لاگت آئے گی جبکہ اس منصوبے سے15 ہزار ہنر مند ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ائیر بس کے چیف کمرشل افسر کرسچین شیرر کا کہنا تھا کہ اس وقت ائیربس طیاروں کے کئی پارٹس بھارت میں تیارہورہے ہیں چھ دہائیو ں سے بھارتی کمپنیوں سے اشتراک عمل ہے منصوبے کی تکمیل کے بعد ہر ہفتے بھارتی فضائیہ کو ایک نیا طیارہ حوالے کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔