ایک نیوز نیوز: فیروزوالا سے مریدکےجاتے ہوئے راستہ ناملنے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان آپس میں ہی الجھ پڑے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کے جھگڑے میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایک دوسرے کو کرسیاں ماری جبکہ قریب کھڑےپولیس اہلکاروں نے اس لڑائی میں کوئی مداخلت نہیں کی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ تیسرے روز مرید کے پہنچ چکا ہے۔ عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گزشتہ روز آرمی چیف کی تقرری سے متعلق دیے گئے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ آزادی مارچ کے تیسرے روز مریدکے میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایک بیان دیا کہ میں نے آپ کو پیغام بھجوایا ہے۔شہباز شریف سن لو، بوٹ پالش کرنے والوں سے میں بات نہیں کرتاہوں۔ میں نے ان سے بات کی جن سے ملنے کے لیے شہباز شریف گاڑی کی ڈگی میں جاتے تھے۔ شہباز شریف تمھارے پاس کیوں پیغام بھجواؤں گا؟ تمہارے پاس بات کرنے کیلیے ہے کیا؟