نواز شریف اپنے بھائی شہباز کی وجہ سے باہر بھاگا:فیاض چوہان

 نواز شریف اپنے بھائی شہباز کی وجہ سے باہر بھاگا:فیاض چوہان
کیپشن: نواز شریف اپنے بھائی شہباز کی وجہ سے باہر بھاگا:فیاض چوہان

ایک نیوز نیوز:فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میں عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو ڈٹ کے کھڑا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے راولپنڈی میں تحریک انصاف ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پر پرچے کٹے، ایف آئی آر درج ہوئی مگر وہ پاکستان سے نہیں بھاگے،سلطان مفرور نواز شریف اپنے بھائی سلطان مجبور شہباز شریف کی وجہ سے باہر بھاگا ہوا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف کہتا ہے ہم ڈرنے اور بھاگنے والے نہیں ہیں ،50 روپے کی اسٹامپ پر نواز شریف باہر بھاگا اور جہاز پر نواز شریف اتنی  تیز ی سے چڑھا کہ گلہری بھی شرما جائے اور یہاں پاکستان میں ان کے گدھے کہتے ہیں جیو شیرا۔۔ان سے بڑا بے وقوف کوئی نہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ عمران خان دن کی روشنی ، ڈنکے کی چوٹ پر اور رات کی تاریکی میں ادھر ہی ہے، عمران خان نے علامہ اقبال، محمد علی جوہر اور قائد اعظم کا مشن لیا ہوا ہے اور اس مشن پر رہ کر وہ ملک کو حقیقی آزادی دلوائے گا،ہم اپنے محبوب قائد عمران خان کا راولپنڈی میں بھر پور استقبال کر یں گے۔مری روڈ پر ایک بڑا کیمپ بھی جلد لگایا جائے گا۔سب ورکرز  نے آج سے محنت کرنا شروع کرنی ہے اور ہر گھر سے اور ہر گلی سے جلوس نکلے گا۔