سابق برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کا فون ہیک ہوتا رہا

سابق برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کا فون ہیک ہوتا رہا

ایک نیوز نیوز: سابق برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کا فون بھی ہیک ہوتا رہا۔مبینہ طور پر ہیکرز کا تعلق روس سے تھا۔

برطانوی اخبار میل کے مطابق مشتبہ غیرملکی ہیکرز نے ایک سال تک مبینہ طور پر لزٹرس کی حساس بات چیت کا ریکارڈ حاصل کر لیا۔

 اس سکیورٹی بریچ کے بارے میں کچھ ماہ قبل معلوم ہوا، جب لز ٹرس بطور وزیر خارجہ ذمہ داریاں نبھا رہی تھیں۔ لز ٹرس نے اس وقت کے وزیراعظم بورس جانسن کو مکمل میڈیا بلیک آوٹ کے بارے میں بھی کہا تھا۔

اخبار کے مطابق ہیکرز نے لزٹرس کی عالمی وزرائے خارجہ سے یوکرین وار کے حوالے سے حساس بات چیت کے میسجز حاصل کر لیے تھے۔ تاہم ان میسجز کی تفصیلات کے بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ میں تو الزام غیرملکیوں پر ڈالا گیا ہے کہ وہ روس کے صدر کےلئے کام کر رہے تھے۔ تاہم سائبر ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ ہیکرز کا تعلق چین، شمالی کوریا اور ایران سے بھی ہوسکتا ہے۔