محمد رضوان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

Oct 30, 2022 | 15:51 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے نیدر لینڈز کے خلاف میچ میں شاندار  بلے بازی کے دوران نیا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرتھ میں محمد رضوان اپنے ٹی 20 انٹرنیشنل کیرئیر کا 76واں میچ نیدر لینڈ کیخلاف کھیل رہے تھے۔نیدر لینڈز کے خلاف بیٹنگ کے دوران محمد رضوان نے 49 رنز بنائےلیکن انہوں نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ محمد رضوان نے ٹی 20 کرکٹ انٹرنیشنل میں 2500 رنز کا بنالیے ہیں۔ انہوں نے یہ سنگ میل 65 اننگز میں حاصل کیا ہے۔رضوان ٹی 20 کرکٹ میں محمد حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر اس فارمیٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ٹی 20 کرکٹ انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بابر اعظم نے بنا رکھے ہیں۔  2527 رنز کے ساتھ محمد رضوان دوسرے، 2514 رنز کے ساتھ محمد حفیظ تیسرے اور 2423 رنز کے ساتھ شعیب ملک چوتھے نمبر پر ہیں۔

مزیدخبریں