ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے نیدر لینڈز کے خلاف میچ میں شاندار بلے بازی کے دوران نیا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرتھ میں محمد رضوان اپنے ٹی 20 انٹرنیشنل کیرئیر کا 76واں میچ نیدر لینڈ کیخلاف کھیل رہے تھے۔نیدر لینڈز کے خلاف بیٹنگ کے دوران محمد رضوان نے 49 رنز بنائےلیکن انہوں نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ محمد رضوان نے ٹی 20 کرکٹ انٹرنیشنل میں 2500 رنز کا بنالیے ہیں۔ انہوں نے یہ سنگ میل 65 اننگز میں حاصل کیا ہے۔رضوان ٹی 20 کرکٹ میں محمد حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر اس فارمیٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔
Mohammad Rizwan completes 2️⃣5️⃣0️⃣0️⃣ runs in T20Is in his 65th innings ✅#WeHaveWeWill | #T20WorldCup | #NEDvPAK pic.twitter.com/ilHmZCxUDs
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 30, 2022
پاکستان کی جانب سے ٹی 20 کرکٹ انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بابر اعظم نے بنا رکھے ہیں۔ 2527 رنز کے ساتھ محمد رضوان دوسرے، 2514 رنز کے ساتھ محمد حفیظ تیسرے اور 2423 رنز کے ساتھ شعیب ملک چوتھے نمبر پر ہیں۔