سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کا  2 روزہ جسمانی ریمانڈ  منظور

سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کا  2 روزہ جسمانی ریمانڈ  منظور
کیپشن: سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کا  2 روزہ جسمانی ریمانڈ  منظور

ایک نیوز نیوز:اراضی سکینڈل کیس میں گرفتار سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ملزم سے تفتیش مکمل کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

دوست مزاری کو گزشتہ روز اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا تھا جنہیں آج ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔لاہور کی اینٹی کرپشن نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

عدالت نے دوست مزاری کا  2 روزہ جسمانی ریمانڈ  منظور کرکے اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دوست مزاری نے کہا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مجھے آئین کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔

سردار دوست محمد مزاری نے کہا کہ آئین کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

واضح رہے کہ سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری 11 اکتوبر کو اینٹی کرپشن پیش نہیں ہوئے تھے اور اینٹی کرپشن پنجاب کا سمن کی تعمیل کے بعد سابق ڈپٹی سپیکر کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے دوست محمد مزاری کو سرکاری زمین پر قبضے کے الزام میں طلب کر رکھا تھا، زاہد مزاری، شیر محمد مزاری اور معظم مزاری کو طلب کیا ہوا تھا۔ دوست محمد مزاری کو دوپہر ایک بجے طلب کیا گیا تھا، تحصیل روجھان کے تحصیلدار سمیت تمام ریونیو سٹاف ریکارڈ سمیت پیش تھے۔

سابق ڈپٹی سپیکر اے سی روجھان کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا ہوا اینٹی کرپشن پنجاب نے تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا۔