ایک نیوز نیوز: کراچی میں غیر ملکی افراد کے زیر استعمال ایک دفتر کی ڈیجیٹل تجوری سے 5 لاکھ روپے چوری کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر ملکی افراد کے دفتر سے 5 لاکھ روپے چوری ہوگئے ہیں۔ واردات ڈی ایم سی میں قائم دفتر کے ڈیجیٹل لاکر میں کی گئی۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری دفتر پہنچ گئی ۔اس کیساتھ ہی کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ کرائم سین یونٹ کی جانب سے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرلیےگئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق غیر ملکی باشندوں کا دفتر ڈی ایم سی دفتر کے اندر تھا اور ڈیجیٹل لاکر کی 3 چابیاں بنی ہوئی تھیں۔ 2 چابیاں غیر ملکی عملے اور ایک چابی آفس بوائے کے پاس تھی۔
حکام کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل لاکر کا کوڈ صرف غیر ملکی عملے کے پاس ہی تھا۔ لاکر سے فنگر پرنٹس حاصل کر لیے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق ڈیجیٹل لاکر پر کوئی بھی نشانات نہیں ملےہیں۔ ملازمین کے بیانات قلم بند کر لیے گئے ہیں اور غیر ملکی باشندوں سے بھی بیانات لے لیے گئےہیں ۔ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔