ارشد شریف قتل ، ڈرائیور خرم اور بھائی وقار منظر عام پر ، سنسنی خیز انکشافات

Oct 30, 2022 | 14:47 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: ارشد شریف کے قتل کے سلسلے میں پاکستانی تحقیقاتی افسران نے کینیا میں وقار احمد اور خرم احمد سے ملاقات کی ہے، ٹیم نے دونوں بھائیوں سے واقعے سے متعلق سوالات کئے۔
ذرائع کے مطابق وقار احمد نے تحقیقاتی ٹیم کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ارشد شریف میرے گیسٹ ہاؤس پر 2 ماہ سے قیام پزیر تھے، سلمان اقبال نے نہیں بلکہ کسی اور دوست نے ارشد شریف کی میزبانی کا کہا تھا۔
انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ نیروبی سے قبل ارشد شریف سے صرف ایک بار کھانے پر ملاقات ہوئی تھی، نیروبی سے باہر اپنے لاج پر انہیں کھانے پر مدعو کیا تھا۔
وقار احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خرم واقعے کے دوران معجزانہ طور پر محفوظ رہے، ارشد شریف کے زیرِ استعمال آئی پیڈ اور موبائل فون کینیا کے حکام کے حوالے کر دیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ارشد شریف نیروبی منتقل ہونے کا سوچ رہے تھے، ویزے کی مدت بھی بڑھوائی تھی۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران پر مشتمل ٹیم صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے کینیا میں موجود ہے۔
22 اور 23 اکتوبر کی درمیانی شب کینیا میں موجود صحافی ارشد شریف کو گاڑی میں جاتے ہوئے کینین پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

مزیدخبریں