ایک نیوز نیوز: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ہما چل پردیش سے الیکشن لڑیں گی، ٹکٹ کا فیصلہ مشاورت سے کرینگے ، جے پی نڈھا صدر بی جے پی
رپورٹ کے مطابق فلم ایمرجنسی میں سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کا رول نبھانے والی اداکارہ کنگنا نے کہا کہ اگر عوام چاہتی ہے اور بی جے پی انہیں ٹکٹ دیتی ہے تو وہ الیکشن لڑنے کو تیار ہیں۔ جس پر بی جے پی کے صدر جے پی نڈھا نے کہا ہے کہ کنگنا کو خوش آمدید کہتے ہیں تاہم ٹکٹ کا فیصلہ مشاورت کے بعد کرینگے۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کنگنا نے کہا-میں سیاسی فیملی سے آتی ہوں۔ میرے دادا ، والد بھی سیاست میں تھے۔ ساری چیزیں کانگریس پارٹی کے ذریعے کی تھی، لیکن 2014 میں جب پی ایم مودی کی حکومت بنی تو اچانک ٹرانسفارمیشن ہوا۔ اب تو میرے والد صبح اٹھتے وقت جئے مودی اور شام کو جئے یوگی جی ہی بولتے ہیں۔
سیاست میں آنے کے پلان پر کنگنا رناوت نے کہا حالات کے مطابق اگر بی جے پی حکومت میری حصہ داری کو چاہے گی تو میں سبھی طرح کی حصہ داری کے لیے تیار ہوں۔ اچھا ہوگا اگر ہماچل پردیش کے لوگ مجھے خدمت کرنے کا موقع دیں یہ میرے لیے خوش قسمتی ہوگی۔