بھارت میں  چاکلیٹ کیڈبری کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ کیوں شروع ہوا؟

cadbury boycott is trending in india
کیپشن: cadbury boycott is trending in india
سورس: google

 ایک نیوز نیوز:  بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی کے والد کا نام اشتہار میں توہین آمیزانداز میں استعمال کرنے پر بھارت میں سوشل میڈیا پر’’ بائیکاٹ کیڈبری‘‘ کا ٹرینڈ شروع ہوگیا۔

 رپورٹ کے مطابق  کیڈبری کی مصنوعات میں 'بیف'  کے استعمال  کے جعلی دعوے بھی کئے گئے ہیں ۔ انتہا پسند ویشو ہند پریشد کی رہنما  سادھوی پراچی نے کیڈبری کے اشتہار کو شیئر  کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی پر دئیے بیچنے والے  کردار کا نام 'دامودر'  رکھا گیا جووزیر اعظم نریندر مودی کے والد کا نام  ہے جس پر  بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے ٹویٹ کر کے بھارت میں کیڈبری مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ شروع کر دیا۔

 یادہے 2021 میں، اسی طرح  کیڈبری کے  بائیکاٹ کی  کال دی گئی تھی جس نے کمپنی کو ایک بیان جاری کرنے پر مجبور کیا تھا جس میں یہ واضح کیا گیا تھا کہ بھارت میں اس کی تمام مصنوعات 100٪  گوشت فری ہے۔