جمعے کو 10 سے 15 لاکھ لوگ اسلام آباد میں ہونگے:فواد چودھری

جمعے کو 10 سے 15 لاکھ لوگ اسلام آباد میں ہونگے:فواد چودھری
کیپشن: جمعے کو 10 سے 15 لاکھ لوگ اسلام آباد میں ہونگے:فواد چودھری

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ میرا اندازہ ہے جمعے کو 10 سے 15 لاکھ لوگ اسلام آباد میں ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے حقیقی آزادی مارچ کے تیسرے روز مارچ شروع ہونے سے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔

فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ لانگ مارچ کا تیسرا دن آج مریدکے سے شروع ہو رہا ہے اور تمام پوائنٹس پر مقامی لوگ اکٹھے ہو رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ انشااللہ جمعے کو تمام لوگ اکٹھے ہو کر اسلام آباد پہنچیں گے اور میرا اندازہ ہے 10 سے 15 لاکھ لوگ جمعے کے روز اسلام آباد میں ہونگے۔