ایک نیوز نیوز: امریکا میں مڈٹرم الیکشن کے لیے انتخابی مہم عروج پر اور قبل از وقت ووٹنگ جاری ہے، امریکی صدر بائیڈن نے پوتی کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکا میں مڈٹرم الیکشن کے لیے انتخابی مہم عروج پر اور قبل از وقت ووٹنگ جاری ہے، گزشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن نے ریاست ڈیلاویئر میں اپنی پوتی کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کیا۔
اس موقع پر صدر بائیڈن نے اسپیکر نینسی پلوسی کے شوہر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے حریف ریپبلکنز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ گزشتہ انتخابات کو قبول نہ کرنے والے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
دوسری جانب سابق صدراوباما بھی ریاست مشی گن میں ڈیموکریٹس کی ریلی میں شریک ہوئے، اوباما کے خطاب کے دوران مداخلت پر شہری کو انتخابی جلسے سے باہر نکال دیا گیا۔
ادھر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مڈٹرم الیکشن میں ری پبلکنز امیدواروں کی جیت کیلیے متحرک ہیں اور انہوں نے بائیڈن انتظامیہ پر کڑی تنقید ہے۔